کورونا کے پاکستان میں وار تیز، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو گیا ، امریکہ کے حالات قابو سے باہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں بھی کورونا نے اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور اب تک 93 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 374 پر جا پہنچی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 336 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5 ہزار 374 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار 95 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 44 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف قرنطینہ سینٹر ز میں علاج جاری ہے ۔
کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 2594 تک جا پہنچی ہے جو کہ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ،سندھ میں 1411 ، کے پی کے میں 744 ، بلوچستان میں 230 ، گلگت بلتستان میں 224 ، اسلام آباد میں 131 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات کے پی کے میں ہوئیں ہیں جہا34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 30 ، پنجاب میں 23 ، گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کر گیاہے ۔
Comments
Post a Comment