پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی لیکن اموات کتنی ہوچکیں؟ تازہ مگر افسوسناک اعدادوشمار سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی لیکن اموات کتنی ہوچکیں؟ تازہ مگر افسوسناک اعدادوشمار سامنے آگئے
   
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418  تک پہنچ گئی جبکہ 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سترہ اموات اور 425 نئے کیس سامنے آئے ۔ 
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں ، محکمہ صحت  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی۔
طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4873 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 104،302 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1970 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog